کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے
بس میرا مدعا مدینہ ہے
میرے آقا مجھے بلا لیجیے مجھ کو بھی دیکھنا مدینہ ہے
دنیا والے تو درد دیتے ہیں
درد دل کی دوا مدینہ ہے
اٹھ کے جاؤں کہاں مدینہ سے
کیا کوئی دوسرا مدینہ ہے
دل میں اب کوئی آرزو ہی نہیں ہی
یا محمد ہے یا مدینہ ہے
اس کی آنکھوں کا نور تو دیکھو جس کا دیکھا ہوا مدینہ ہے
دل فدا ہے مدینے والے پر
دل منور میرا مدینہ ہے